28 مارچ 2014 - 19:30
حزب اللہ کے ساتھ روس کے مثبت اور متوازن تعلقات: سفیر روس

لبنان میں روس کے سفیر نے کہا ہے حزب اللہ کے ساتھ روس کے مثبت اور متوازن تعلقات ہیں۔

ابنا:  الیگزینڈر زاسپکین نے الثبات جریدے سے گفتگو میں کہا کہ حزب اللہ لبنانی معاشرے کا حصہ ہے اور حزب اللہ کے ساتھ روس کے دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ پارلیمنٹ اور حکومت میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ روسی سفیر نے کہا کہ لبنان کے ساتھ روس کے تعلقات میں نیا باب کھلا ہے اور روس عالمی اداروں میں لبنان کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ لبنان کی تمام میدانوں میں مدد کررہا ہے۔ روسی سفیر نے کہا کہ ماسکو شام میں ہر طرح کی بیرونی مداخلت کا مخالف ہے اور عوام کی مدد کے بہانے نیٹو کی مداخلت کی مذمت کرتا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲